دروش(نمائندہ چترال میل) نیدر لینڈ (ہالینڈ) میں نبی آخرالزمان ﷺ کے شان اقدس میں گستاخی کے خلاف جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ دروش میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ معروف مذہبی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ تفصیلا ت کے مطابق نیدر لینڈ میں پیغمبر اسلام ؐ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کے خلاف مسلمانان عالم کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور دروش میں بھی ایک پر جوش جلسہ منعقد کیاگیا۔ جلسے سے قاری جمال عبدالناصر، مولانا مشرف خان، قاضی نذیراللہ ومولانا خان شیرین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ (ﷺ) سے عقیدت اور محبت ایک مسلمان کے لئے ہر شے سے بڑھ کر ہے اور اس میں کوئی رو رعایت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا مغربی ممالک میں اکثر اس طرح کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز واقعات منعقد کراکے نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے بلکہ دنیا کے امن و تہہ و بالا کرنے کی دانستہ کوشش کیجاتی ہے لہذا یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر امن وامان، باہمی تعلقات کیلئے بھی یہ خطرناک ہیں اسلئے اقوام متحدہ کو چاہئے کہ پیغمبر اسلام ؐ اور دیگر انبیاء کرام ؑ کی شان میں گستاخی کے اقدامات کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کرے تاکہ آزادی اظہار رائے کا نام دے برگزیدہ ہستیوں کی توہین کا سلسلہ روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گو کہ فی الوقت نیدر لینڈ میں ملعون شخص نے اس مقابلے کو منسوخ کیا ہے مگر مستقبل میں ایسے حرکتوں کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف اپنائے گئے موقف اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں مضبوط موقف اپنا یا ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ نیدر لینڈ (ہالینڈ) سمیت گستاخی میں ملوث دیگر ممالک کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کئے جائیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومحکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
- ہومتھانہ لٹکوہ پولیس اہم کامیابی، ملزم کے قبضے سے 2 عدد (غیر قانونی اسلحہ) اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برامد
- ہوملوئر چترال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار