چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز ضلع کونسل چترال میں سال 2018-19کا بجٹ پیش کردیا جوکہ سیلری کی مد میں 3833.071میلین روپے، نان سیلری کے ا خراجات جاریہ کی مدمیں 166.335میلین روپے، ضلع کونسل گرانٹ کی مد میں 14.072میلین روپے اور ضلعی اے ڈی پی کی مد میں 200.547میلین روپے پر مشتمل تھا۔ ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اپنی بجٹ تقریر میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے عمران خان کو وزیر اعظم اور محمود خان کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ چترال کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو چترال کی ترقی میں بھرپور مدد فراہم کریں گے جس کے عوام کئی بنیادی سہولیات سے محروم اور مختلف النوع مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے اپنی اس عزم کا اعادہ کیاکہ چترال کی ترقی اور غربت وپسماندگی کے خاتمے کے لئے ضلع کونسل میں موجود تمام ارکان کو ساتھ لے کر آگے جانے کو تیار ہیں۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد اس پر بحث کا آغازکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رحمت غازی، پی پی پی کے غلام مصطفی، جے یو آئی کے مولانا عبدالرحمن، شیر محمد، محمود الحسن مفتی، جماعت اسلامی کے مولانا جمشید احمد، مسلم لیگ (ن) کے محمد حسین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاکہ 2017ء کے اے ڈی پی بجٹ کا ایک کوارٹر بھی ریلیز نہیں ہوئی ہے جس سے ضلعی حکومت اور ممبران کونسل کو پیش آمدہ مشکل کا اندازہ بخوبی کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے بجٹ کی ریلیز میں غیر ضروری شرائط عائد کرنے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر مرکزی حکومت صوبائی حکومت پر کوئی شرط عائد نہیں کرتی تو یہ شرائط آخر صوبائی حکومت کی طرف سے ضلعی حکومت پر کیوں لگائے جاتے ہیں۔ بجٹ پر بحث جمعرات کے روز جاری رہے گی۔ ارکان کونسل نے محکمہ ہائے صحت اور پاپولیشن ویلفیر کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوسرے محکمہ جات پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے نان سیلری بجٹ روک دی جائے گی جبکہ ان دونوں محکمہ جات کی کارکردگی کو مزید جانچنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ جات کے افسران کی غیر حاضری پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات