(چترال میل رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چترال خورشیدعالم محسود نے تحصیل دروش کے گاؤں اوسیک میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں تباہ شدہ مکانات کے مالکان اور دیگر متاثرہ افراد میں صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ یہ مدادی چیک 21 متاثر خاندانوں کو دیے گئے جن کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھے۔ اس موقع پر اے سی چترال کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران،اہلکاروں اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانوں پر ایک آزمائش ہے مگر اس آزمائش کی گھڑی میں ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امدادی چیک صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کااظہار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










