چترال(نمائندہ چترال میل)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میرعباد اللہ اورپریس سیکرٹری رحمت علی شاہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع چترال کے باشعور عوام کو معلوم ہے کہ سابقہ اے این پی کے دور حکومت میں محسن ِ چترال سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے چترالی عوام سے دلی لگاؤ رکھتے ہوئے 8دفعہ چترال کا دورہ کیا۔اور چترال کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے بڑے میگاپراجیکٹ کا اعلان فرمایا۔اور اپنے دورہِ دروش کے موقع پر عوام دروش کے دیرینہ مطالبے کے پیش نظر زنانہ ڈگری کالج دروش کا اعلان کردیا جس میں تاحال تعمیراتی کام جاری ہے اور تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔اب باوثوق ذرائع سے معلوم ہورہا ہے کہ زیر تعمیر ڈگری کالج کا افتتاح سلیم خان ایم پی اے کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سلیم خان کو کیا جلدی ہے اور زیر تعمیر کالج کا افتتاح کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہے۔کچھ صبر اور کروں کالج تعمیر ہونے دو پھر افتتاح کریں تویہی بہتر ہوگا۔سلیم خان سابقہ دورِ حکومت میں وزیر بہبود آبادی تھے اپنی وزارت میں چترال میں زچہ وبچہ کا سنٹر بناتے اور اب اُن کا افتتاح فرماتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی۔کسی اور کے کاموں کا افتتاح آپ کو زیب نہیں دیتا بلکہ یہ کام آپ کو عوام کے نظروں میں مزید گرادے گی۔ہم اُمید رکھتے ہیں کہ سلیم خان حالیہ دور کے ترقیاتی کاموں کا رلزٹ عوام کے سامنے پیش کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





