اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم چمرکن ڈوک اوربروزبازاروں میں تفصیلی چیکنگ کی جس کے دوران درجنوں دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرکردیا جبکہ کئی ایک کو جرمانے کی سز ا سنادی

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم چمرکن ڈوک اوربروزبازاروں میں تفصیلی چیکنگ کی جس کے دوران درجنوں دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرکردیا جبکہ کئی ایک کو جرمانے کی سز ا سنادی اور ایک میڈیکل اسٹورکوغیر مجاز اپریشن کی پاداش میں سیل کیا۔ معائنہ ٹیم چمرکن ڈوک اوربروزبازارکے چیکنگ کے دوران جنرل سٹور،سبزی فروشوں،نانبائیوں،مرغی فروشوں،نائیوں،بیکری والوں کانرخنامے نہ رکھنے، غیرمعیاری اشیائے خوردنی رکھنے ،کم وزن اورصفائی کی ناقص انتظام پرچالان کردیا کیاگیا۔ بروزکے مقام پر سڑک کے کنارے میں گاڑی کھڑی کرنے پرنو ٹیکسی ڈرائیوروں کا بھی چالانا کردیا۔انہوں نے سبزی فروشوں اور مرغی فروشوں کو نرخ نامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کا سختی سے حکم دیا اور ہدایت کی کہ فضلات اور گندگی بازار کے نالوں میں نہ ڈالیں ایک جگہ جمع کریں بعد میں ٹی ایم او اہلکار انہیں ٹھکانے لگائینگے۔ انہوں نے زائد المیعاد اشیائے دودھ، سافٹ ڈرنک اور منرل واٹر سمیت دوسرے اشیائے خوردنی رکھنے والوں کا بھی چالان کردیا جبکہ سامان سرکاری قبضے میں لے لی۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جیبوں پرڈاکہ ڈالنے اور انہیں خوراک کے نام پر زہر کھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ معیاری اشیاء عوام کوفراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ غیرمعیاری اورکم وزن کے مرتکب دکانداروں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کی تعاون کریں۔