چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پی پی پی چترال کی ضلعی رہنماؤں کے زیر انتظام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جو چترال بازار سے ہوتا ہواپریس کلب پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر لی۔ احتجاجی ریلی میں سنئیر نائب صدر انجینئر فضل ربی جان، جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ ، انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل، صدر ضلع اپر چترال امیر اللہ، قاضی سجاد ایڈوکیٹ، ڈاکٹر یوسف ہارون، صدر بلاول فورس بشیر احمد، انفارمیشن سیکرٹری اقبال حیات، صدر لیبر ونگ انیس الدین سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنیئر نائب صدر فضل ربی جان اور جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی شروع دن سے سلیکٹڈ احتساب کی مخالف ہے۔ کیونکہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ جسے نیب کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پی پی پی کے شریک چیرمین آصف علی زردادری کی گرفتاری بالکل غیر قانونی ہے کیونکہ نیب کی کاروائی قانون سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ نیب کی طرف سے گرفتاری پہلے کی جاتی ہے۔ اور کیس بعد میں بنایا جاتا ہے۔ جو کہ انصاف کو مشکوک بنانے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم نیب کے اس فعل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اور ہمیں اس سے یہ بو آرہی ہے۔ کہ اس کی آڑ میں آٹھارویں ترمیم کے خاتمے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ جس کے تحت صوبے خود مختاری سے اپنے بعض مسائل حل کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان پیلپز پارٹی کی قیادت کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔ اور جانیں شہادت کیلئے پیش کی ہیں۔ اس لئے گرفتاری اور جیلوں سے پی پی قیادت اور اس کے جیالوں کو نہیں ڈرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت اور نیب کی پُشت پر ایک مافوق الفطرت قوت کام کر رہا ہے۔ جو حالات اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال صوبائی قیادت کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔ اور پیپلز پارٹی کے جیالے ہر گھر سے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے آصف علی زرداری کے حق میں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گو نیازی گو کے نعرے لگائے۔



تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





