چترال (نما یندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ کوشٹ گاؤں کے ایک پرائمری سکول میں کلاس فور اسامی پر بھرتی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ اس کے خلاف متعلقہ زمین مالک اور ان کے رشتہ داروں کا ہڑتال ان کے خلاف ہے کیونکہ یہ بھرتی خالصتاً ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی پالیسی کے مطابق کی ہے جس میں انہوں نے کوئی دخل اندازی نہیں کی تھی جبکہ وہ اسمبلی کے فلور پر بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف کلاس فور اسامیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف بات کرچکے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض ٹی۔ وی چینلوں کے مقامی رپورٹر نے ان کی سیاسی مخالفین کی ایما پر ان کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہیں جوکہ کبھی زمین کی خریدو فروخت کو ان کے لئے اسکنڈل بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی اس قسم کی لغو باتوں اور خبروں سے ان کی ساکھ کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے بے سروپا خبر نشر کرنے والوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور وہ کرتے رہیں گے تاکہ دوسرے شرفاء کی پگڑیاں اچھلنے سے بچ سکیں۔ انہوں نے افواہ سازوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا البتہ خود ان کے پیٹ میں جلن اور توڑ مروڑ اٹھ سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی مخالفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ الیکشن میں اپنی شکست کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کریں اور پانچ سال تک انتظار کی زحمت کریں اور اس کے سوا ان کے پاس کوئی چار ہ کار نہیں۔

تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



