چترال (نمائندہ چترال میل)ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال رکن صوبائی اسمبلی چترال ون سلیم خان نے بروزگول کے پل کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے پسماندہ اورمحروم علاقوں کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہے سال 2015کے سیلاب سے چترال کے تمام علاقوں میں تباہی اوربربادی ہوگی تھی اس کے بعدزلزلہ آنے کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کم وبیش 15ارب کانقصان ہواتھا،مگرانصاف کے عوادارحکومت نے دوسال گزرنے کے بعدہماری بارباراحتجاج کے بعدچندروڈزاورپلوں کی بحالی کے لئے فنڈزدیاجوکہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابربھی نہیں ہے۔اگرمیں حکومت کومجبورنہ کرتاتویہ فنڈبھی ملنے والے نہیں تھے مگرجب سے یہ فنڈمنظورہوئے ہیں توہرکوئی اپنی سیاست چمکانے کیلئے میدان میں کود پڑے ہیں اورجگہ جگہ اپنے نا م کی تختیاں لگاکراپنی سیاسی دوکان چمکانے لگے ہیں،حالانکہ اس اس فنڈکی منظوری ان لوگوں کاکوئی کردارنہیں ہے بہرحال میں سیاست کوعبادت سمجھ کرکرتاہوں اورنہ ہی کسی سستی شہرت کے لئے کوئی کام کرتاہوں،بلکہ چترال کے عوام خود باشعورہے وہ بہتریں جج ہیں وہ بہترفیصلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بروزگول کے عوام کویقین دلایاکہ مذکورہ پل کے تعمیرچھ مہینے کے اندراندرکرد جائیگی اورکام کے معیارکوبھی برقراررکھی جائیگی اس موقع پر انہوں نے اپنے صوابدی فنڈزسے پانچ چھوٹے منصوبوں کابھی افتتاح کیا۔یوتھ کونسلرفضل نبی،(ر)صوبیدارفضل قادراوردیگرنے اپنی پارٹیوں کوخیربادکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکیا اس موقع پرممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی بروزمولانافتح اللہ،سرورکمال ایڈوکیٹ اورریٹائرڈایس ایچ او سردارنے بھی خطاب کرکے سلیم خان کے خدمات کوخراج تحسین پیش کئے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات