چترال (نمائندہ چترا ل میل)مرکزی انجمن ترقی کہوارضلع چترال کے زیرنگرانی شائع شدہ کتاب کلیات باباآیوب شاعری مجموعہ مصنف باباآیوب آیوب،ملکھوتہ سلامی کہوارڈرامے مصنف (ر)پرووفیسراسرارالدین اورہائے مہ شیرین نان شاعری مجموعہ مصنف صادق اللہ صادق اردو ترجمہ محمدجاوید حیات کے تینوں کتابوں کی تقریب رونمائی اتوارکے روزچترال پریس کلب چترال میں کیاگیا۔جس کی مہمان خصوصی (ر)کرنل شہزادہ افتخاراورصدرمحفل سابق تحصیل ناظم چترال امیرخان میرتھے جبکہ نظامت کی فرائض محمدجاویدحیات انجام دے رہے تھے۔پروگرام میں پروفیسر ممتازحسین اورسابق ڈائریکٹراطلاعات یوسف شہزادہ (ر)پروفیسراسرارالدین کے کہوارڈراموں پرمشتمل کتاب پرمقالے پیش کرتے ہوئے کہاکہ (ر)پرووفیسراسرارالدین نے کہوارکودورحاضرکے ثقافتی،لسانی اورتہذیبی یلغارسے بچانے میں اہم کرداراداکیاہے جس سے کہوارزبان ثقافتی یلغارسے محفوظ رہے گا۔ اس طرح مولانگانگاہ،گل مراد حسرت نے کلیات باباایوب،محمدذکرزخمی،صالح ولی آزاداورمحمدعرفان عرفان نے صادق اللہ صادق کے کتاب ہائے مہ شیرین نان پرتفصیلی مقالے پیش کئے۔مہمان خصوصی (ر)کرنل شہزادہ افتخار،صدرانجمن ترقی کہوار ضلع چترال شہزادہ تنویرالملک نے تینوں کتابوں کی تقریب رونمائی کوسراہاتے ہوئے کہاکہ ا کیڈمی ادبیات اورگندہارا ہندکوبورڈ پشاورکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ان کتابوں کوشائع کرنے میں ہماری مددکی ہے اُمیدرکھتے ہیں ائندہ بھی اپناتعاون جاری رکھکرہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔شہزادہ تنویرالملک نے مزیدکہاکہ 21مئی 2017کومرکزی انجمن ترقی کہوارکاباقائدہ انتخابات کیاجائے گا موجودہ کابینہ کی مدت ختم ہوچکی ہے اس لئے انجمن ترقی کہوارکے تمام ممبروں سے گذارش ہے کہ پروگرام میں شرکت کویقینی بنائے۔اخرمیں صدرمحفل امیرخان میرنے صدراتی خطے سے نوازا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات