چترال (نما یندہ چترال میل) مہنگائی و گرانی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام چترال میں احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ سردار ا ور ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کی جوکہ اتالیق پل سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک پر احتتام پذیر ہوگئی۔ جلسے سے خدیجہ بی بی اور عیدالحسین کے علاوہ فیض الرحمن، سید عابد حسین جان،فضل احد، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنی خطاب میں خدیجہ بی بی نے کہاکہ چترال کے ساتھ ناانصافی اس دور میں ہوئی ہے، اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی اور ان ذیادتیوں، ناانصافیوں اور غیر مساویانہ برتاؤ کی وجہ سے چترال کے عوام ذہنی تناؤ میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگارنوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے اور احساس محرومی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر زور دیا کہ نیا پاکستان کا سبز باغ عوام کو دیکھا نے والوں کی حقیقت عوام پر اشکارا ہوگئی ہے اور وہ پرانا پاکستان ہی چاہتے ہیں جس میں سکون ہی سکون اور مہنگائی وگرانی کا نام ونشان بھی نہ تھا۔ خدیجہ بی بی نے کہاکہ ظلم کی جب حد ہوتی ہے تو مظلوم تمام زنجیریں توڑ کر میدان میں آتا ہے اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ بھی تاریخ سے سبق لے اور یا تو اقتدار چھوڑ کر اپنی نااہلی تسلیم کرے یا اپنے خلاف عوامی تحریک کے لئے تیار ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس عمران خان نے چترال کی ایک بیٹی فوزیہ کے ساتھ جو برتاؤکیا، یہ تمام چترالی عوام کے ساتھ توہین ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جب بجلی کے حصول کے لئے انہوں نے پرامن احتجاجی جلوس نکالا تو ان کے خلاف مقدمات دائر کئے گئے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے ہم نہیں ڈرتے بلکہ چترالی عوام کے لئے میں پھانسی کا پھندا بھی قبول کرلوں گی۔ اس سے قبل مقرریں نے کہاکہ عمران خان 21ویں صدی کا فرغون ہے جس کی ملک دشمن پالیسیوں او ر نااہلی کی وجہ سے ملک مشکلات کے دلدل میں پھس گئی ہے اور مہنگائی وگرانی سے عوام حیران وپریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں باچا خان کے پیروکار اپنا تن من دھن قربان کرکے اس نااہل حکومت کا دھڑن تختہ کردیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات