چترال میں بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے جود چار گھنٹے روزانہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (بشیر حسین ازاد) چترال میں بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باوجود پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) لوڈ شیڈنگ سے باز نہیں آئی اور چار گھنٹے روزانہ کے لیے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا جبکہ غیر اغلانیہ بجلی کی بندش اس کے علاوہ ہے جوکہ پانچ گھنٹے سے متجاوز ہے۔ چترال کے قریب جوٹی لشٹ میں واقع گرڈ اسٹیشن کو صوبائی دفتر سے موصولہ شیڈول کے مطابق بجلی کو صبح اور شام 4سے 5بجے دو دوگھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس لوڈ شیڈنگ کی کوئی ضرورت اور جواز موجود نہیں ہے لیکن لائن لاسز کو کور کرنے کے لئے یہ قدم اُٹھایا جارہا ہے۔ اس سے قبل ایم پی اے وزیر زادہ نے چترال کے عوام کی یقین دہانی کرائی تھی کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پیسکو کے ہیڈآفس کھلنے کے بعد اس مسئلے کو حل کیا جائے گا لیکن تازہ ترین شیڈول کے اجراء سے بجلی کے 43ہزار صارفین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔