چترال (نما یندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش کے زیر اہتمام اتوار کے روز دروش ریسٹ ہاؤس میں ایک عظیم الشان عید ملن پارٹی کا انعقاد کیاگیا جسمیں کثیر تعداد میں جمعیت کے کارکنان اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ ملک کے معروف نوجوان عالمدین مفتی عدنان کاکاخیل نے اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ عیدملن تقریب سے مفتی عدنان کاکاخیل کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد،سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، جے یو آئی اپر چترال کے سنیئر نائب امیر مولانا فتح الباری، ممبر ضلع کونسل قاضی فتح اللہ، جے یو آئی تحصیل دروش کے امیر مولانا امین احمدکے علاوہ مولانا نقیب اللہ رازی، مولانا کفایت اللہ، قاضی نذیراللہ،ممبر ضلع کونسل شیر محمد، قاری فضل حق، رضیت با اللہ، صلاح الدین طوفان و دیگر نے خطا ب کیا۔ تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں مفتی سید عدنان کاکاخیل نے بھرپور استقبال پر کارکنان جمعیت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چترال کے لوگوں نے جو محبت دی ہے اسے کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ چترال میں جمعیت ایک نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔مفتی عدنان نے کہا کہ ملکی سیاست میں جمعیت علماء اسلام کا ایک نمایان مقام ہے، اور مسلمانان پاکستان کی امیدیں اس جماعت سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جمعیت نے ہمیشہ امت کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں جے یو آئی دروش کی طرف سے شاندار تقریب کے انعقاد پر کارکنان کو مبارکباد دی۔مقررین نے کہا کہ مسلمانان چترال کے خواہشات کے عین مطابق چترال میں آئندہ بھی دینی جماعتوں کا اتحاد قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چترال میں اسوقت جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط سیاسی قوت ہے اور کارکنان باہمی اتحاد و اتفاق سے جمعیت کے پروگرام کو آگے بڑھائینگے۔ مقررین نے موجود حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھدیا ہے، ملک میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے اعلان کے مطابق بہت جلد اس حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا جارہا ہے جس میں چترال سے کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کرینگے۔


تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





