چترال گزشتہ دنوں سب ڈویژن مستوج کے خوبصورت سر زمین آوی میں یونیورسٹی کے طلبہ کی تنظیم ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم کی طرف سے ایک علمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز اظہر الدین نیتلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد سوہانہ اور اس کی ساتھیوں نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا اور گورنمنٹ مڈل سکول آوی کے طلباء نے مہمانان ِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔
پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تیمل کے جنرل سیکرٹری اور پشاور یونیورسٹی کے طالب علم عرفان الدین نے کہا کہ عرصے سے آوی کے نوجوانوں کو ایک علمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت شدت کے ساتھ محسوس ہو رہی تھی ہے۔خوش قسمتی سے ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم آوی نے اس ضرورت کو آج پورا کیا۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کریئر کے انتخاب میں ان نوجوانوں کی مدد اور تعلیمی میدان میں کامیاب بچوں اوربچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس کے علاوہ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہم گوناگونی کو قبول کرکے تکثیریت کو فروغ دیں گے۔
ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم آوی کے صدر سید وسیم اکرم نے جو کہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے طالب علم ہے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے ذریعے ہم اپنے علاقے کے نوجوانوں کے تعلیمی کاموں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کرکے جو گولز ہم نے سیٹ کیے ہیں ان کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
تقریب کے مہمان مقرر آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلر محمد جلال الدین شامل نے ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ فورم آوی کے عہدران کی کاوش کو سراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جو مقاصد آپ نے اس تنظیم کے لیے رکھے ہیں ان میں تعلیم کو اولیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے مطالعے سے ہی ہم پر واضح ہوتا ہے کہ علم مذہبی اور معاشرتی حوالے سے انسان کی ترقی میں کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کریئر کاؤنسلنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباو طالبات کے وژن کو وسعت دینے کے حوالے سے کرئیر کاؤنسلنگ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف میڈیکل اور انجینئرنگ کی فیلڈ بلکہ ہر فیلڈ میں بندہ نام پیدا کرسکتا ہے۔
ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر شیر وزیر صاحب نے اپنے زمانے میں مشکل حالات کا موجودہ زمانے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ روایتی ٹیچنگ کا انداز آج کے دور میں مکمل تبدیل ہوگیا ہے۔ آج ہمیں نوجوان نسل کو جدید زمانے کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایجوکیشنل فورم کے نوجوان کو اس حوالے سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
۔ اس فورم کیذریعے ہم نوجوان نسل کی ہمہ جہت تعلیمی ترقی کے حوالے سے کام کریں گے۔
تنظیم کی طرف سے تعلیمی میدان میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباؤ طالباتکو انعامات سے بھی نوازا گیا۔آخر میں آغا اسرار نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف ظہرانے کے بعد پروگرا م اپنے اختتام کو پہنچا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ میں اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومحکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
- ہومتھانہ لٹکوہ پولیس اہم کامیابی، ملزم کے قبضے سے 2 عدد (غیر قانونی اسلحہ) اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برامد
- ہوملوئر چترال میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا افتتاح
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار