چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے لواری ٹنل کو مخصوص اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھولنے اور عوام کو پہنچنے والی مشکل کے بارے میں قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں سوال جمع کردیا ہے جس کا جواب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف 4ستمبر سے شروع ہونے والے اجلاس میں دیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ لواری ٹنل کے اندر کوئی کام نہ ہونے کے باوجود اسے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے نہ کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ سال ا س کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا تھا اور افتتاح کسی مکمل منصوبے کا ہی کیا جاتا ہے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ این ایچ اے کی طرف سے چترالی عوام پر مزید ظلم وذیادتی برداشت نہیں کیاجائے گا جن کے پاس ٹنل کو بند رکھنے اور مسافروں کو کئی گھنٹوں تک دونوں اطراف انتظار کی تکلیف دینا کسی بھی طور پر جائز نہیں ہے اور اس کے خلاف اسمبلی کے فلور پر موثر آواز اٹھایا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





