وحدت اساتذہ کے زیر اہتمام چترال میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد، صوبائی قائدین کی شرکت

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اساتذہ کی تنظیم وحدت اساتذہ کی طرف گذشتہ روزچترال میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں اساتذہ اور طلباء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہونے والے اس بڑے تقریب میں وحد ت اساتذہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر نصیر الدین غورغشتی، صوبائی جنر ل سیکرٹری محمد خالد فاروقی اور وحدت اساتذہ ضلع سوات کے صدر نے خصوصی طورپر شرکت کیں۔تعلیمی سیمینار میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مولانا محمد الیاس جیلانی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد، اہمیت اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وحدت اساتذہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر نصیر الدین غورغشتی، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد خالد فاروقی اور سوات کے ضلعی صدر وحدت اساتذہ کی سرگرمیوں، اساتذہ کے مسائل اور انکے حل کے سلسلے میں تنظیم کی طرف سے کئے جانے والی کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں وحدت اساتذہ ایک فعال تنظیم ہے اور اساتذہ کے اتحاد اور انکی آواز سمجھی جارہی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ وحدت اساتذہ پر اعتمادروز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اسے مزید منظم طریقے سے کام کرنا ہے جسکے لئے ضروری ہے کہ تنظیم کے تمام اراکین آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ تعلیمی میدان میں اپنی خدمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ داران نے سیمینار میں موجود مختلف کیڈر کے اساتذہ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں وحدت اساتذہ کی طرف سے کامیاب سیمینار ایک پاؤر شو ہے اور واضح پیغام ہے کہ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے آنے والے انتخابات میں وحدت اساتذہ کا کردار مسلمہ ہے، انتخابات میں کامیابی کے لئے ان درویشوں کے ساتھ ہاتھ ملانا پڑیگا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے متوقع الیکشن میں ضلعی صدارت کے لئے وحدت اساتذہ کے نامزد امیدوار اور وحدت اساتذہ کے موجودہ ضلعی صدر مفتی سعیدالحق اورآل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یوسف نے اساتذہ کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا جسے سیمینار کے شرکاء نے بے حد سراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
سیمینار سے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور، قاری احمد علی، مولانا معظم شاہ، مولانا ہدایت الحق اور مولانا حبیب اللہ نے خطاب کیا۔
اس موقع دیگر مہمانوں میں مولانا خلیق الزمان، قاری جمال عبدالناصر اور ضلعی ترجمان جے یو آئی قاضی محمد نسیم بھی موجود تھے۔
مقررین نے کامیاب تعلیمی سیمینار کے انعقاد پر وحدت اساتذہ کے اپر چترال اور لوئر چترا ل کے تمام ساتھیوں بالخصوص مفتی سعید الحق، مولانا ظفرالدین، قاضی محب، مظفرالدین مظفر، ولی الرحمن انصاری کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔