کم عمرلڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کی اطلاق کو موثر بنانے کے لیے مستوج مے خصوصی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل)۔تحصیلدار مستوج ربنواز خان کی زیرِ صدارت عمائیدین علاقہ،محکمہ پولیس کے افسراں اورصحافی حضرات کا کم عمرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکل کی بیجا استعمال اور اس کے نتیجے میں آئیروز رونما ہونے والے دلخراش حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی خاطرخصوصی اجلاس،اس موقے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کم عمر لڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل کا غیرقانونی استعمال اور اس کے تتیجے میں کسی بھی واقعے کی زمہ داری اسکے والدین پرعائد ہوگی،قانون کے ساتھ مذاق کرنے والے ان نو عمر نوجوانوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے موٹرسائیکل کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ۲۵ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔اپر چترال کی انتطامیہ نے میڈیا کے زریعے سے والدین کو آخری مرتبہ متنبہہ کیا ہے کہ وہ اپنے۱۸ سال سیکم عمر بچوں کوموٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دے،بصورتِ دیگرآج کے بعد انکے خلاف کسی بھی قسم کے سخت سے سخت قانونی کاروائی سے دریع نہیں کیا جائے گا،جو کہ انکیبچوں کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہوسکتاہے۔