چترال (نمائندہ چترال میل) بمبوریت وادی سے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن شریف احمد لال نے سوشل میڈیا میں اپنے بارے میں اس خبر کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دیا ہے جس میں انہیں پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی افواہ پھیلائی گئی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس خبر کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2007ء سے پی ٹی آئی کے بانی کارکنوں میں شامل ہیں اور اپنے قائد عمران خان کو چھوڑ کراور کہیں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور یہ کہ وہ کل بھی اس پارٹی میں تھا، آج بھی ہیں اور آنے والے کل بھی اسی پارٹی میں رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان ہرکوئی دوسری سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ذاتی تعلق رکھ سکتا ہے اور جس بات کو بنیاد بناکر ان پر پارٹی چھوڑنے کا بہتا ن لگایا جارہا ہے وہ حقیقت سے دور اور بعض افراد کی منفی سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دنوں انہوں نے ایک نجی محفل میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے چند دوستوں کے ساتھ مل کرایک سوشل اجتماع کے موقع پر گروپ فوٹو گرافی میں شامل ہوا تھا جس کا سیاست کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی من گھڑت خبریں پھیلا نے والے پارٹی کی کوئی خدمت نہیں بلکہ اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں ایسی حرکات اور منفی سرگرمیوں سے باز آنا چاہئے اور بلدیاتی انتخابات کے اس نازک موقع پر اس قسم کی شرارتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اپنی غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ تاحیات ان کا سپاہی بن کررہنے پر فخر محسوس کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات