چترال (نمائندہ چترال میل) 12جون سے پولو گراونڈ چترال میں شروع ہونے والی ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 79پولو ٹیمیں حصہ لیں گے۔ میچوں کا شیڈول مرتب کرنے کے لئے ٹاؤن ہال چترال میں پیر کے روز قرعہ اندازی ہوئی جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ افیسر (فنانس) حیات شاہ اور ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک کررہے تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت اور مختلف ٹیموں کے کپتان بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر پولو کے کھلاڑیوں نے اجلاس بھی منعقد کرتے ہوئے اعلان کیاکہ اگر گزشتہ سال کے ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو 8000روپے گھوڑا الاونس، شندور کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ایکسٹرا الاؤنس اور مہمان خصوصی کی طرف سے اعلان کردہ انعام کی رقوم 10جون تک ادا نہیں کئے گئے تو اس ٹورنامنٹ اور جولائی میں منعقد ہونے والا شندور کپ ٹورنامنٹ کی بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اس موقع پر حیات شاہ نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات کو بالائی حکام تک پہنچائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات