چترال (نمائند ہ چترال میل) چترال پولیس کا ایک جوان نذربان شاہ منگل کی علی الصبح چترال پولیس لائنز کے احاطے میں اپنی پستول سے اپنے آپ پر فائر کرکے خود کشی کرلی۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ گرم چشمہ کے گاؤں موغ سے تعلق رکھنے والے کنسٹیبل نذربان شاہ کو گزشتہ شب چار بجے پولیس لائنز کے احاطے میں واقع اپنے کمرے میں اپنی لائسنس دار پستول سے اپنی پیشانی پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔ درین اثناء خودکشی کرنے والے جوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ 14اگست کو ان کی شادی ہونے والی تھی جبکہ پولیس میں ان کی سروس کو دس سال سے ذیادہ گزر چکی تھی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





