ایس ڈی ای اوچترال غزالہ انجم اورایس ڈی ای او دروش مہر النسا ء کو گر یڈ18میں ترقی دیدی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا ہ ا لیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پرواینشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر مینجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے 23فیمل ایس ڈی ای اوز کو بی پی ایس 17سے بی پی ایس 18 میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسرز کی اسامیوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں سے ایس ڈی ای او چترال غزالہ انجم اور ایس ڈی ای او دروش مہر النسا ء بھی شامل ہیں۔ غزالہ انجم اور مہر النسا ء چترال کی ایک قابل فخربیٹی ہیں جو کہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم میں انتہائی ایمانداری اورخوش سلوبی سے فرض منصبی انجام دے رہی ہیں۔ غزالہ انجم آغا خان ہیلتھ سروس، پاکستان کے چترال ریجن کے ریجنل ہیڈ معراج الدین کی اہلیہ ہیں۔ ترقی پانے والے خواتین آفیسرزکو عنقریب خیبر پختونخوا کے مختلف ضلعوں میں تعینات کیئے جائینگے۔