ایون دوباژ پُل کی تکمیل کے بعد علاقے کے لوگوں کی آمدورفت کی مشکلات کے پیش نظر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی کے ہاتھوں پل کا افتتاح کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ایون دوباژ پُل کی تکمیل کے بعد علاقے کے لوگوں کی آمدورفت کی مشکلات کے پیش نظر اُس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی نے گذشتہ روز اُس کا افتتاح کیا۔ اور گاڑیاں کراس کرکے ٹریفک کیلئے پُل کھول دی۔ بعد آزان میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے رحمت الہی نے کہا۔ کہ مذکورہ پُل 2015کے سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ جس کے بعد عارضی پُل تعمیر کئے گئے۔ جنہیں لوگوں نے مجبوری میں استعمال کیا۔ تاہم ہر وقت لوگوں کو جان کا خطرہ رہتا تھا۔ نیا پُل بنے کافی عرصہ گزر گیا تھا۔ لیکن افتتاح کی رسم ادا نہ ہونے کی وجہ سے مسافر کافی عرصے سے مشکلات سے دوچار تھے۔ اس لئے یہ ضروری ہوگیا تھا۔کہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے اُس کو کھول دیا جائے۔ اس بنا پر پُل پر سے گاڑیاں گزار کر ہم نے اس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اور لوگوں کو بہت زیادہ سہولت ملی ہے۔ کیونکہ عارضی پُل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکاہے۔ اور گزرتے گاڑیوں کا اس پل سے کراس کرتے پنکچر ہونا معمول بن گیا تھا۔ جبکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ درپیش تھا۔ اس لئے کسی جانی خطرے سے پہلے نئے پُل کا افتتاح کرکے آمدورفت بحال کر دی ہے۔ جس پر لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔