چترال (نمائندہ چترال میل) جوغور چترال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری بشیر الدین نے کہا ہے کہ اسلامک گرامر سکول جوغور کا انتظامیہ دونوں ہاتھوں سے سکول میں داخل بچوں اور بچیوں سے روپے پیسے بٹور نے میں مصروف ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے لئے وضع کردہ حکومتی پالیسیوں سے متصاد م اپنی پالیسیاں ترتیب دے کر اس پر سختی سے عملدرامد کیا جارہا ہے اوراس سلسلے میں والدین کے احتجاج کی کوئی پروا نہیں کیا جارہا ہے جس کا متعلقہ اداروں کو سخت نوٹس لینا چاہئے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سکول میں ہفتہ وار دو چھٹیاں کرکے بچوں کی پڑہائی کو متاثر کیا جارہا ہے جبکہ سکول انتظامیہ ٹرانسپورٹ کے تیل، بجلی کے بل اور دوسرے اخراجات کو بچانے کی خاطر یہ بھونڈا طریقہ اختیار کرکے قیمتی وقت کا ضیاع کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفارم اور اسٹیشنری سکول سے خریدنا لازمی قرا ر دی گئی ہے لیکن یہاں دستیاب اشیاء انتہائی گھٹیا کوالٹی کے ہونے کی وجہ سے ہر دوماہ بعد نئے کپڑے بنانے پڑتے ہیں اور اسی طرح کاپی بھی خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے لئے سوزوکی پک اپ استعمال ہوتی ہیں لیکن کرایہ وین کا لیا جاتا ہے جبکہ سکول میں فروخت کردہ اشیاء یونیفارم وغیرہ کی خریداری کی کوئی رسید بچوں یا ان کے والدین کو نہیں دی جاتی۔ بشیر الدین نے کہاکہ ہے یہ ادارہ اب تعلیمی ادارے سے ذیادہ کاروباری ادارہ بن گئی ہے اور سکول انتظامیہ کے ہاتھوں غریب والدین یرغمال بنے ہوئے ہیں جوکہ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات