چترال (محکم) اٹانی لشٹ ایون اور کورنگ لشٹ ایون کے لوگوں نے حکومت سے محکمہ آبپاشی چترال کے حکام کی عدم دلچسپی اور بیلچہ داروں کی غفلت کے باعث نہر آٹانی کے پانی کی چوری اور بھل صفائی نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے پانی کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے متعلقہ انجنیئر اور ضلع دار کو بار بار نہر میں غیر قانونی وال بند اور پائپ کنکشن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ پانی کی شدید قلت اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ نہر کانگران غیر مقامی ہونے کی وجہ سے بیلچہ داروں کی نگرانی نہیں ہو پارہی۔ جس کا متبادل ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے پانی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے،نہر کے ٹیل ایریا میں دو ہزار فٹ ایریے کی توسیع کرنے اور علاقہ بڑاوشٹ سے نہر کے آخری حصے تک تمام خراب وال بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ جب تک نہر کے ٹیل ایریا میں بیلچہ دار کی تقرر نہیں کی جاتی، پانی کی چوری روکنا مشکل ہے۔ اس لئے بیلچہ دار کی تقرر ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پانی کی چوری روکنے میں ادارے کی عدم دلچسپی کی بنا پر مقامی لوگ اب تک اپنی طرف سے عارضی پہراداروں کو ایک لاکھ روپے بطور اجرت ادا کر چکے ہیں۔ جسے مزید جاری رکھنا لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ کہ ہر سال نہر آٹانی کی بھل صفائی کیلئے کتنے فنڈ دیے جاتے ہیں اور وہ کہاں خرچ کئے جاتے ہیں۔ جبکہ نہر کی حالت روز برز مخدوش ہوتی جارہی ہے۔ اسی طرح بیلچہ داروں کی تعداد اور نہر آٹانی پر اُن کے کام کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات