چترال (نمائندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام ضلع اپر چترال کے نومنتخب امیر مولانا شیر کریم شاہ نے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الرحمن کی مشاورت سے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا جن میں سرپرست، نائب امراء اور سیکرٹریز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرپرستوں میں جید علماء قاری فیض اللہ، مولانا امیر نواز، مفتی فیض الدین اور مولانا محمد یوسف شامل ہیں جبکہ مولانا فتح الباری، مولانا محمد مراد، مفتی امین احمد نائب امراء مقرر کئے گئے جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹریز میں مولانا غلام اللہ اورمولانا فداء الرحمن شامل ہیں۔ اسی طرح مولانا محمدشفیع سیکرٹری اطلاعات، مولانا حبیب الدین ضلعی ترجمان، صوبیدار(ریٹائرڈ) مرز اعالم اور اصغر علی خان سالار مقرر ہوگئے۔ ضلعی امیر نے نظم مبلغین بھی تشکیل دی ہے جن میں پیر طریقت مولانا امیر نواز خان، ڈاکٹر مولانا عزیز اللہ، مولانا نصر من اللہ، مولانا احسان الحق وفا، مفتی احسان اللہ تورکھو، مولانا مجیب الرحمن نشکو، مولانا عبدالرشید کشم اور شیر وزیر موردیر شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



