چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش قبیلے کے رہنماؤں نے کالاش ویلیز روڈ کی خستہ حالی اور مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ کالاش فیسٹول چلم جوشٹ کی خریداری کیلئے کالاش مرد و خواتین اوربچوں کو انتہائی پُر خطر راستوں سے گزر کر چترال شہر آنا پڑ تا ہے۔ اور جان ہتھیلی پر رکھ کر وہ یہ سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ کالاش ویلی رمبور کے معروف شخصیت شہزادہ کالاش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس مرتبہ سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے اُسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہر سال چلم جوشٹ کے موقع پر مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سہولت دینے کیلئے ان کچی سڑکوں پر روڈ قلی مٹی ڈالتے تھے۔ جس سے کچھ بہتری آتی تھی۔ اب کے بار موجودہ حکومت میں یہ تکلیف بھی گوارا نہیں کی گئی۔ جس سے مسافروں کی جانیں خطرے میں ہیں ۔ اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت سیاحت کی ترقی کی باتیں کرتے نہیں تھکتی۔ لیکن اب تک یہ دل خوش کن افواہیں ہی ثابت ہو چکی ہیں۔ جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نظر نہیں آرہا۔ شہزادہ کالاش نے کہا۔ کہ ایون صحن کی رمبور بمبوریت جانے والی سڑک میں نہر مسکور کے اوپر ڈالے گئے سلیب کو توڑ دیا گیا ہے۔ جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گاڑیاں گھنٹوں اس جگہے کو کراس کرنے کیلئے انتظار کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس روڈ پر واحد قلی گذشتہ کئی مہینوں سے نہیں دیکھا گیا۔ اور نہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اس روڈ کی مرمت کیلئے کوئی اقدامات کرتی ہے۔ جس سے لوگ انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔کہ چلم جوشٹ فیسٹول جو کہ 12مئی سے کلاش وادیوں میں شروع ہو رہا ہے۔ سے پہلے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سہولت دینے کیلئے روڈ کی مرمت کی جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





