چترال(نمائندہ چترا ل میل)چترال میں یوبی ایل اومنی سروس کے فرنچائز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ریجنل ہیڈ شفیع اللہ شنواری نے فیتہ کاٹ کر فرنچائز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ریجنل منیجر پراجیکٹ سلمان ناصر،ایریا منیجر احسان اللہ،برانج منیجر طفیل احمد،صدر تجار یونین شبیر احمد،سرپرست تجار یونین شیخ صلاح الدین اور فرنچائز کے مالک جاوید احمد اور دیگر موجود تھے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے مالک جاوید احمد نے کہا کہ یوبی ایل اومنی سروس سے چترال کے صارفین کو آسانیا ں ہوگی۔یہ سروس برانچ لیس ہے صارفین اپنے یوٹیلٹی بلز مختلف اومنی شاپز کے شاخوں میں جمع کراسکیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ عنقریب سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹی کے فیس بھی یو بی ایل اومنی شاپز میں جمع کرائے جاسکینگے جس سے صارفین کے وقت کا بچت ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چترال میں مختلف ایزی شاپز پر بجلی اور ٹیلی فون کے بل جمع کرانے کی سہولت موجودہے مگر پانی کے بل بینک کے علاوہ کسی شاپز پر جمع کرانے کی سہولت موجود نہیں بہت جلد پانی کے بلوں کو بھی یو بی ایل اومنی کے ذریعے جمع کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری فرنچائز صارفین کو بہترین سہولت دینے کے لئے کوشاں رہے گی۔اور صارفین کے اُمیدوں پر پورا اُتری گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات