سب تحصیل دروش کو مکمل تحصیل کا درجہ دے کر دروش کے عوام جیت لئے ہیں۔آل فلائنگ کوچ ڈارئیور ایسو سی ایشن چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنہوں نے سب تحصیل دروش کو مکمل تحصیل کا درجہ دے کر دروش کے عوام جیت لئے ہیں۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل فلائنگ کوچ ایسو سی ایشن اسفندیار خان، جنرل سیکرٹری فاروق علیشاہ، یونس خان حاکم جوائنٹ سکرٹری، صدر دروش ممتاز علی جان اور راجہ محمد الطاف نے کہا۔ کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے میں نئے تحصیل بننے سے علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات اُن کے در پر میسر ہوں گے۔ اور مختلف اداروں میں ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے۔ انہوں اس سلسلے میں بھر پور کوشش کرنے پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ اور فرزند دروش رضیت باللہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا۔ کہ ان کی جدوجہد سے ایک خواب حقیقت میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی پرویز ختک اور منسٹر سپورٹس محمود خان سے مطالبہ کیا۔ کہ جلد از جلد دروش کا دورہ کریں۔ تاکہ اُن کا عظیم الشان دورہ کیا جا سکے۔