چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر انجینئر فضل ربی جان نے ایک اخباری بیان میں تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت محمدی ؐ کے نام پر ووٹ لینے والے اور مدینے کی راست کے قیام کے دعویدار خاکروبوں اور چپڑاسیوں کی تعیناتی پر گتم گتھا ہوگئے جوکہ چترال کی مذہبی ہم آہنگی اور مجموعی ترقی میں خلل پڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے تمام کمیونٹی باہمی بھائی چارہ،مذہبی ہم آہنگی اور چترال کی طول وعرض میں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہرگز اس طرح کی کوشش کو کامیاب کرنے نہیں دیگی۔انجینئر فضل ربی جان نے مطالبہ کیا کہ تعیناتی سے فوراًانکوائری کرایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ کلاس فور کی تعیناتی کس کے اشارے اور ہدایت پر کی گئی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی عوام نے مذہبی اتحاد کو انصاف،شریعہ محمدیؐ کی قیام کے لئے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور پی ٹی آئی کو ووٹ صرف تبدیلی اور شفافیت کے نام پر ملے اور جبکہ نظر یہ آرہا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں آکراپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے ہوئے ہاتھ صاف کررہے ہیں۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے تمام سکولوں میں حقداروں کو تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





