چترال(نمائندہ چترال میل) تریچ میر ڈرائیور یونین چترال کے کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر ڈرائیوریونین صابرا حمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل صدور مرسلین، احمد سعید،احکام الدین،شیر عجم،زاہد خالق،فضل ناصر،مہتاب،پرویز،سردار خان اور اقبال حیات سمیت کثیر تعداد میں ڈرائیور برادری نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ضلع چترال کے اندر سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہیں جو کھنڈرات کا نمونہ پیش کرتے ہیں مزید ستم یہ کہ چترال مستوج اور چترال گرم چشمہ روڈز کو کیبل بجھانے کے لئے کھدائی کرکے خندقیں بنائی گئی ہیں جو ایک طرف ٹریفک کے لئے رکاوٹ اور ہر وقت حادثات کا سبب بن رہے ہیں تو دوسری طرف گاڑیاں کباڑا ہو جاتی ہیں۔جگہ جگہ پڑے ملبے کی رکاوٹوں کی وجہ سے ایک گھنٹے کا سفر چار گھنٹوں میں طے ہوتا ہے اس بات پر مسافروں اور ڈرائیور حضرات کے درمیان لڑائی جھکڑا روز کا معمول بن چکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں روز بروز بڑھتی ہوئی اضافہ سے ڈرائیور برادری انتہائی پریشانی کا شکار ہوکر اپنا پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہے۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن2018میں جن گاڑیوں سے الیکشن ڈیوٹی لی گئی تھیں اب تک اُنہیں بقاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہیں جو کہ 9لاکھ90ہزار بنتے ہیں۔ اُنہوں نے سابق صدر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور برادری نے انتخابات میں اُنہیں مسترد کر دیا ہے مگر اس کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔صدر تریچ میر ڈرائیور یونین چترل صابر احمد نے حکومت سے پُر زور اپیل کر دی ہے کہ ڈرائیور برادری کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال کے سڑکوں کی طرف توجہ دی جائے کیبل کھدائی میں مشنری کی جگہ مزدور سے کام لیا جائے تاکہ سڑک کم سے کم خراب ہو۔اور الیکشن 2018کے ڈیوٹی کرنے والے ڈرائیوروں کے بقایاجات کو فوری ادائیگی کئے جائیں ورنہ ڈرائیور بردری پیہ جام ہڑتال کرکے اپنی گاڑیاں گراج بند کرنے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





