چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولا نا عبدالاکبر چترالی نے محکمہ تعلیم (مردانہ) میں کلاس فور اسامیوں پر بھرتی میں شدید بے قاعدگی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ نہ کئے گئے تو اس کے نتیجے میں امن وامان کو سخت خطرہ لاحق ہوگا اور خلفشار کا پیدا ہونا یقینی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق نے ایک غیبی قوت کی ایما پرانصاف کی تمام حدوں کو پار کردی اور سکولوں کے لئے زمین دہندگان کو بھی محروم کردیا۔ جمعہ کے روز جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ربی جان اور متاثرین کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف سکولوں میں کلاس فور کی اسامیاں بندر بانٹ کئے گئے جبکہ علاقے کے منتخب اراکین اسمبلی کو یکسر نظر انداز کئے گئے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ ایک یونین کونسل میں واقع سکول میں کلاس فور کی اسامی پر دوسری یونین کونسل سے افراد کو بھرتی کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اکثر افراد نے سرکاری سکولوں کے لئے کلاس فور ملازمتوں کے عوض زمین مہیاکی تھی جس کے لئے محکمہ تعلیم کے ساتھ باقاعدہ قانونی معاہدہ بھی کیا تھاجس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی ای او نے ملازمتوں سے ان کو محروم کردیاجس پر وہ ان سکولوں کی تالا بندی کرنے پر مجبورہوں گے۔ مولانا چترالی نے کہاکہ وہ مظلوم طبقے کی داد رسی کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ای اوچترال احسان الحق نے حا ل ہی میں تین سالہ ٹینور پورا کرنے کے بعد ٹرانسفر ہوگئے تھے لیکن صوبائی حکومت کے ساتھ مک مکا کے نتیجے میں دوبارہ چترال تعینات ہوگئے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ نہ صرف ان تعیناتیوں کو منسوخ کئے جائیں بلکہ اس بے قاعدگی کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بھی تشکیل دیاجائے۔متاثرہ زمین مالکان نے اس موقع پر کہاکہ 8اپریل کو موسم بہار کے تعطیلات کے بعد سکولوں کے دروازوں پر تالے لگادیں گے۔ انہوں نے بے قاعدگیوں کا مثال دیتے ہوئے کہاکہ کوہ یونین کونسل کے پرئیت کے ایک سکول میں یونین کونسل دروش IIکے گاؤں جنجریت کے باشندے کو جبکہ مروئے بالا میں ایک سکول کے زمیں مالک کو ملازمت سے محروم کرکے موری گاؤں سے افراد کو وہاں بھرتی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










