چترال (بشیر حسین آزاد) میرکھنی دروش کا باشندہ اکبر جان ولد نعمت جان نے چرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرنے اور ایک باعزت اور شریف شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا کو انہوں نے بتایاکہ وہ ماضی میں کچھ عرصے تک چرس کا نشہ کرنے اور اس کی فروخت کا دھندہ کرتا رہا مگر اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ زندگی بھر اس مکروہ کاروبار سے وابستہ ہونے اور خود اس کے استعمال کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے گاؤں کے معززیں کے سامنے بیان حلفی پر بھی دستخط کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اس کاروبار سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے جس پر وہ عمر بھر عمل پیر ارہ کر دوسروں کے لئے مثال ثابت ہونے کی کوشش کریں گے۔ گاؤں کے ایک سوشل ورکر فخر الدین کی موجودگی میں انہوں نے کہاکہ انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ چرس کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قوم کی مستقبل کو تاریک کرنے والے ہوتے ہیں جس سے انہوں نے اپنے آپ کو پاک کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق اگر میرے قول وفعل خدانخواستہ تضاد پیدا ہوا اور مجھے دوبارہ اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیاتو میں پولیس اور قانون کے ہاتھوں کسی بھی قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





