انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا آپ خاتمہ کرنے کا چوتھا واقعہ جمعرات کے روز چترال ٹاؤن کی جدید رہائشی بستی زرگراندہ میں پیش آیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا آپ خاتمہ کرنے کا چوتھا واقعہ جمعرات کے روز چترال ٹاؤن کی جدید رہائشی بستی زرگراندہ میں پیش آیا جہاں فرید احمد ولد اکبر خان نے پستول سے اپنے کمرے میں اپنی کنپٹی پر فائر کردی جسے قریب ہی واقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ ان کے گھرو الوں کے حوالے سے بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے ایف۔ایس سی کے امتحان میں 81فیصد نمبراور اے۔ون گریڈ لینے کے باوجوداپنی نتائج سے مطمئن نہیں تھا۔ا نہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز چترال سے امتحان دیا تھا۔ تاہم یہ بات موضوع بحث بن گئی ہے کہ دودنوں کے اندر خودکشی کرنے والے دو طالبات امتحان میں فیل ہوگئے تھے اور ایک طالب علم نے کم نمبرحاصل کی تھی جبکہ ان کے نمبر مقابلتاً بہت ذیادہ تھے۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں کھوت میں سپرد خاک کیا گیا۔ چترال پولیس تھانے محرر نے بتایاکہ اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے ضابطہ فوجدار کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کی جارہی ہے۔