چترال (نمائندہ چترال میل) جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم کے زیر صدارت منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں ضلعے کے اندر امن وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہاں دوسرے علاقوں کی نسبت سے امن وامان کو خطرہ لاحق نہیں ہے جہاں مسلک کے لحاظ سے ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور کالاش اقلیت بھی پرسکون زندگی گزار رہے ہیں جن کو تمام حقوق حاصل ہیں۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، ڈی پی او کے نمائندے، محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او شوکت فیاض، چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، مولانا سلامت اللہ، فضل ربی جان، مولانا محمود الحسن، صاحب نادر ایڈوکیٹ،محمد حکیم ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، تجاریونین کے صدر شبیر احمد، جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد، اسماعیلی کونسل کے سردار حکیم، کالاش اقلیت کے نمائندے عمران کبیر، سیف اللہ جان، عیسائی اقلیت کے ربیکا اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین نے اس بات پر زور دیاکہ امن وامان کی اگر خطرہ درپیش ہے تو محکمہ سرکاری محکمہ جات خصوصاً پیسکو اور پیڈو کی طرف سے ہے جوکہ غیر ضروری لوڈ شیڈنگ، ناقص سروس ڈلیوری اور بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھیج کر صارفین کا جینا حرام کیا ہے جبکہ خشک سالی کی وجہ سے بھی ضلع کے طول وعرض میں عوام میں شدید اضطراب میں ہیں۔ڈپٹی کمشنر چترال نے کہاکہ مختلف مقامات پر ابنوشی اور ابپاشی کے لئے پانی کی دستیابی ممکن بنائی گئی ہے جبکہ بجلی کے مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے بونی کے قریب ایس آر ایس پی کے بجلی گھر کی بندش اور محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ شجرکاری کا کام کرنے والے نگہبانوں کے نو مہینوں کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا بھی نوٹس لیا۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس معین الدین نے کالاش اقلیتوں کی طرف سے کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سرحد کے ساتھ واقع افغان علاقوں سے آنے والے دراندازوں کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جوکہ یہاں حملہ آؤر ہوتے رہے ہیں اور اس سلسلے میں مقامی باشندوں کو فوج کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات