چترال (نمائندہ چترال میل) بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چترال کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شیشی کوہ، مداک لشٹ، پرواک، میراگرام نمبر دو، یارخون ڈیزگ، کھوتان لشٹ، اجنوگول اور شاگرام میں سیلابی ریلے نے گندم کی تیار فصلوں، باغات اور سڑکوں کونقصان پہنچایا اور شاگرام پل بھی دریامیں بہہ گئی اور کئی ایریگیشن چینل بھی متاثر ہوگئے۔ موسلا دھار بارش کا ضلعے کے جنوبی حصے سے داخل ہونے کے بعدشیشی کوہ وادی میں کئی گھنٹوں تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا اور ندی میں شدید طغیانی کا سبب بنا جس سے کڑاس کے مقام پر دروش مداک لشٹ روڈ بند ہوگئی۔ اسی طرح یارخون وادی کے ڈیزگ کے مقام پر سیلابی ریلے نے سڑک کو کئی سو میٹر تک بہا لے گئی ہے جس سے اپر یارخون اور بروغل کارابطہ منقطع ہوگئی جبکہ سینکروں گھرانوں کے گندم کی فصل کو بہالے گئی جس کی ابھی کٹائی ہوئی تھی۔ ادھر پرواک گاؤں میں نیصر گول میں اونچے دریا کی سیلابی ریلے نے قریبی زمینات اور سڑک کو بہالے گئی جبکہ پہاڑوں سے بھی سیلابی ریلے نے تقریباً دو سو گھرانوں کو متاثر کیا اور فصلوں اور پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچادیا۔ موسلادھار بارش کا سلسلہ تورکھو وادی میں بھی جاپہنچا جہاں شاگرام گاؤں میں سیلابی ریلے نے کھیتوں اور باغات کو زبردست نقصان پہنچادیا اور شاگرام پل دریا میں بہہ جانے کی وجہ سے کھوت، ریچ اور اجنو گاؤں کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کسی جگہ مکانات کے سیلاب میں بہہ جانے یا جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ابپاشی کی نہریں بھی سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی وجہ سے گاؤں میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے غیر متاثرہ فصل اورباغات کو نقصان لاحق ہوگا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





