اپر چترال کے وادی یارخون میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیلاب آنے سے یارخون کے برزوز گاؤں میں دس سے ذیادہ گھرانے متاثر ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اپر چترال کے وادی یارخون میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیلاب آنے سے یارخون کے برزوز گاؤں میں دس سے ذیادہ گھرانے متاثر ہوگئے جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور باغات کو نقصان لاحق ہوگیا۔علاقے کے مکینوں کے مطابق قریبی پہاڑوں میں برف کے پگھلنے کی وجہ سے جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی اور گاؤ ں میں داخل ہونے کے بعد کھلبلی مچادی اور کئی گھرانے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرتے ہوئے جانین بچانے میں کامیاب ہوگئے۔سیلاب کی وجہ سے یارخون وادی کا بالائی حصہ اور بروغل کا سڑک کے ذریعے ضلعے کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہوکررہ گئی ہے۔ ابتدائی طور پر آمدہ اطلاع کے مطابق جانی نقصان نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی مکان سیلابی ریلے میں بہہ گئے مگر گاؤں کے رہنے والوں نے خطرے کے پیش نظراپنے مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔