پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 7 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری،غیر سرکاری و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھرمیں آگاہی سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتاہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد صحت سے متعلق مسائل پرقابو پانے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے قیام کے بعد-7 اپریل 1948کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا۔مگر وطن عزیز میں حکومتی دعوؤں کے برعکس شعبہ صحت کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری سہولتیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے عوام نجی ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمارنعمتوں سے نوازا ہے ہم میں سے ہر شخص اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں چلتا پھرتا رہتا ہے۔تندوستی ایک عظیم نعمت ہے جس کامقابلہ دنیاکی اورکوئی چیزنہیں کرسکتی۔صحت کی قدراس وقت آتی ہے جب انسان بیمارہوتاہے۔بیماراورصحت مندآدمی میں زمین آسمان کافرق ہوتاہے۔صحت مندآدمی اپنے کام کاج میں مصروف رہتاہے۔اس کاچہرہ ہشاش بشاش اوردل شگفتہ رہتاہے۔مگرجب ذراسی طبیعت خراب ہوتوآدمی کاکسی کام میں دل نہیں لگتاہے۔بیمارآدمی دنیابھرکی نعمتوں کوبے کار سمجھتاہے اورہروقت صحت کاطالب رہتاہے۔ صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی مگر جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی۔ہم اگر کسی دن اس بات کرغورکریں۔کہ سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے۔صحت جیسے اہم مسئلے سے لاپرواہی برت رہے ہیں، پھر آلودہ فضا، ناقص خوراک اور ڈپیریشن نے بھی بہت اثر ڈالا ہے، ان سب کے باوجود انسان چاہے تو اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہوکر اور حفظان صحت کا لحاظ رکھ کر ایک صحت مند گھرانے اور معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتا ہے، صحت ایک ایسی دولت ہے جو صرف توجہ اور احتیاط چاہتی ہے۔ پائیدار صحت کے لیے صفائی کا اہتمام رکھنا بھی فرض عین ہے۔
اچھی صحت کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اس ملک کا صحت کا شعبہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شعبے میں ترقی کئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی راہوں پر کامزن نہیں ہوسکتا ہے۔مگر غیر معیاری تعلیم، مستند ڈاکٹرز اور پیرا میڈاکس اسٹاف کی عدم دستیابی،عوام میں آگاہی اور شعور کی کمی اس کی اہم اور بنیادی وجوہات ہیں۔محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے مختلف مکتبہ فکرکے لوگ صحت کے بارے میں عوامی شعور بیدار، مختلف امراض کے بارے میں آگاہی، علامات ظاہر ہونے کے بعد تشخیص کیلئے اقدامات، بروقت علاج اور تدارکی امور کے بارے میں ہیلتھ ایجوکیشن کو عام اور صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
صحت اور تندرستی جیسے اہم شعبے کے لئے ہسپتالوں اور طب سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا اشد ضروری ہے۔ اور سرکاری
ہسپتالوں میں تشخیصی لیبارٹریز میں جدید طرز کی مشینوں کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ درست تشخیص کے باعث مریض کی جان کو بچانے کے ساتھ ساتھ علاج بھی با آسانی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ صحت سے متعلق عوام الناس میں شعور آگاہی کے پھیلاؤ کی بھی اشد ضرورت ہے اور خصوصاََ دیہی علاقوں میں مختلف بیماریوں کے حوالے سے پروگرامز اور سیمینارز منعقد کئے جانے چاہیے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










