ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر لوئر چترال افتخار شاہ کے ہدایات پر پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں پولیس ڈرائیونگ سکول میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے

جس میں 26 (میل اور فیمل) امیدواروں نے داخلے لیکر اس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔

پولیس ڈرائیونگ سکول کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ سکھانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک رولز اور سگنلز آگاہی فراہم کرنا ہے۔ بہترین نتائج کے حصول کی خاطر اس پروگرام کے لئے قابل اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے جو تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ڈرائیونگ بھی سکھا رہے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر ٹرینیز کو کورس مکمل کرنے کا سرٹیفیکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس دیا جائے گا۔