چترال (نما یندہ چترال میل) محکمہ تعلیم چترال کے منیجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے تین خواتین افسران کو گریڈ 17میں ترقی دینے کے بعد ان کی پوسٹنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ جمعرات کے روزسیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اسٹیبلسمنٹ چترال مسرت جمال کوترقی کے بعد ایس ڈی ای او بونی، گل فرزانہ ASDO بونی کو ترقی کے بعدایس ڈی ای او موڑکھو تورکھو اور بی بی عارفہ ASDO بونی کو ایس ڈی ای او شرینگل اپر دیر تعینات کردی گئی ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والے تینوں خواتین افسران انتظامی کیڈر متعارف کرنے کے بعد صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سیلیکٹ ہونے والے افسران کے پہلے بیچ سے تعلق رکھتی ہیں۔