چترال(نمائندہ چترال میل)صوبائی حکومت کی ہدایت پرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ چترال،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اورڈی ایچ کیوہسپتال کے اشتراک سے تیارہ شدہ شیلٹرہوم باقاعدہ طورپرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے حوالے کیاگیا۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرچترال نصرت جبین نے شیلٹرہوم کی چابیاں اورمتعلقہ رجسٹرایم ایس چترال ڈاکٹراسراراللہ کے حوالے کی۔اس موقع پرنصرت جبین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سوشل ویلفیئرنے اس شیلٹرہوم کے حوالے سے ایک پروپوزل صوبائی حکومت کودی تھی۔جس پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یہ شیلٹرہو م نہایت مختصروقت میں مکمل کیاگیا۔اوراس سے مسافرفائدہ اُٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیوہسپتال کے فیمل مریضوں کے مرداٹنڈنس اس شیلٹرہوم میں قیام کافائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔جن سے 50روپے فی بسترہ وصول کیاجائے گا۔اورباقاعدہ طورپرشیلٹرہوم میں قیام رکھنے والوں کاریکارڈرکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شیلٹرہوم میں 20بستروں کاانتظام کیاگیاہے۔جبکہ سردی اورگرمی سے بچنے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پرایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراسراراللہ نے کہاکہ شیلٹر ہوم حکومت کی طرف سے غریب لوگوں کیلئے بہت بڑی مددہے جواپنے مریضوں کی تیمارداری کرتے رات کوہوٹلوں میں قیام کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔اب شیلٹرہوم کی تعمیرسے اُن کوعزت کے ساتھ رات کو قیام کی سہولت ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ DHQہسپتال اس کی صفائی اوردیگرضروریات کاخیال رکھے گا۔اس موقع بتایاگیاکہ ہسپتال میں خواتین کیلئے انتظارگاہ تعمیرکی جارہی ہے جبکہ چلڈرن ہسپتال چترال میں بھی ایک شیلٹرہوم کی تعمیرزیرغورہے۔ایم ایس اورڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرنے کہاکہ اس قسم کے شیلٹرہومزتحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں میں بھی تعمیرکرناانتہائی ضروری ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات