چترال (محکم الدین) چترال میں بدھ کے روز بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ چترال کو ملک سے ملانے والا لواری ٹنل روڈ پر چار انچ نئی برف پڑی۔ تاہم برفباری کے دوران بھی سنو چین والی گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی۔ تاہم کئی گاڑیوں کے پاس سنو چین نہ ہونے کے باعث چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلسل برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی میں بہت خلل پڑا ہے۔ اور مختلف وادیوں سے چترال شہر کی طرف آنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار ہے۔اور لوگوں کو سوختنی لکڑی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ چترال پشاور روڈ کی حالت برفباری کے باعث بڑی گاڑیوں کیلئے خطرناک ہونے پر اشیا خوردونوش اور سبزیات کی ترسیل میں بہت کمی آئی ہے۔ جس کے باعث دستیاب اشیا کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ اور تاجر و سبزی فروش سڑک کی خرابی کی آڑ میں ناجائر منافع خوری پر اتر آئے ہیں
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





