پشاور (نما یندہ چترال میل)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) ہری پور محمد رفیق خان مہمند (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی خالی پوسٹ پر تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) صوابی خالد خان (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے انہیں ڈپوٹیشن کی بنیاد پر گلیات ترقیاتی ادارے کے ڈائریکٹر (ایڈمن) کی حیثیت سے تعینات کرتے ہوئے عادل سعید صافی کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر علی اصغر (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ڈپوٹیشن کی بنیاد پر بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلیات ترقی ادارہ ایبٹ آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










