پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے ریلوکٹونے چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،جو شخص کہہ رہا تھا کہ بھوک سے مر جاوں گا مگر قرض نہیں لون گا آج قرضہ لینے کواپنی کامیابی تصورکررہاہے،چھوٹے شاہراہوں کیلئے بھی قرضے لئے جاررہے ہیں،ملازمین کے جی پی فنڈزکوبھی معاف نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام 2018 میں چار سال ضائع کرنے کا حساب لیں گے،عمران خان نے اسی کروڑ درخت خلا میں لگائے ہیں اس لے ان کا زمین پر حساب کتاب نہیں ہو سکتا انشا اللہ خیبرپختونخوا کے عوام ملک کے بہترین مفاد میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اوراپنے مینڈیٹ کے غلط استعمال کابیلٹ کے ذریعے بھرپورحساب لیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترواقع اسلام آباد میں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پردیر سے حاجی سید غنی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت بھی اختیار کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قافلے میں شریک ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام سے صوابی سے ممبر صوبائی اسمبلی شیراز خان، سجاد خان مرغوز، دیر سے ملک بہرام، ملک مظفر حاجی سید غنی، شانگلہ پورن سے امجد علی نسیم خان، بونیر سے سر زمین خان،حاجی بخت روان خان اورپشاور سے امان اللہ خان کی قیادت میں وفود نے ملاقات کی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





