چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی خان اورممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ محکمہ سی اینڈڈبلیو یوسی یارخون کے مختلف لنگ سڑکوں سے برف اورملبے ہٹاکرکانخون تک ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیاجوکہ حالیہ برف باری سے انتہائی متاثرہوچکے تھے جس پریوسی یارخون کے عوام محکمہ سی اینڈڈبلیوکے مشکورہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ بروغل تک روڈوں کی صفائی مکمل کیاجائے تاکہ وہاں کے لوگ کئی مہینوں سے پھسے ہوئے ہیں جہاں خوراک،ادویات اوردیگر ضرورت اشیاء ختم ہونے کاخطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے تیرانگاز جیپبل پل پربھی کام شروع کیاگیاہے جوکہ 2015کے سیلا ب سے جوزی نقصان ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون چترال کاسب سے پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے جہاں سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کارسائی انتہائی مشکل ہے موسمی تبدیلی اورسٹرکوں کی خرابی سے یہاں کے بنیادی مسائل بروقت حل نہیں ہوتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ،دیگرسرکاری اورغیرسرکاری اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے ہمارے مطالبات ترجیحی بنیاوں پر حل کریں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





