چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این) کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ اور تمام ایل ایس اوز کے چیرمینان اور نمایندوں نے متفقہ طور پر سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد کو چیر مین اور محمد وزیر خان کو بطور وائس چیرمین منتخب کر لیا۔ جو آیندہ تین سال سی سی ڈی این کی نمایندگی کریں گے اس سلسلے میں سالانہ جنرل میٹنگ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں چترال بھر کے ایل ایس اوز کے چیرمین اور نمایندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی سی ڈی این کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اُس کے بعد نئے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخاب کا مرحلہ آیا۔ جس میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار اپنایا گیا۔ جس میں حاضرین کی اکثریت نے سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد کو چیرمین اور محمد وزیر خان کو وائس چیرمین اپنی خدمات جاری رکھنے کے رائے کا اظہار کیا۔ اس پر تمام شرکاء متفق ہو گئے۔ اس موقع پر نو منتخب چیرمین سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ سی سی ڈی این پورے چترال کے ایل ایس اوز اور کمیونٹی کی نمایندگی کرتی ہے۔ اور یہ ایسا فورم ہے۔ جس کے تمام ممبران رضاکارانہ طور پر چترال کی تعمیرو ترقی میں اپنے وسائل اور وقت صرف کرتے ہیں موجودہ وقت میں چترال کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ خصوصا اقتصادی راہداری کیلئے چترال کے لوگوں کی طرف سے ایک جامع لائحہ عمل تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ا نہوں نے کہا کہ سی سی ڈی این کو مستحکم بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ اور اس کیلئے وسائل پیدا کئے جائیں گے۔ اجلاس میں سابق چیرمین محمد وزیر خان کی خدمات کو سرا ہا گیا۔ جنہوں نے اپنے دورانیے میں ادارے کیلئے اہم کام انجام دیے۔ اجلاس میں اسلام اکبر الدین کو سیکرٹری سی سی ڈی این مقرر کیا گیا۔ جبکہ رحمت غفور بیگ، انجینیر محمد ایوب، علاء الدین عرفی، عبدالغفار لال اور محکم الدین پر مشتمل ایک کور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جو فوری نوعیت کے کاموں میں کابینہ کی مدد کرے گا۔ اجلاس میں سابقہ فیصلوں کے مطابق یوتھ اور خواتین کی بورڈ میں نمایندگی کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔ اور مذکورہ ممبران کو جلد بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم متعلقہ ایل ایس اوز ان افراد کو نامزد کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات