چترال (نما یندہ چترال میل) اہل سنت والجماعت چترال کے امیر معروف خطیب حافظ خوش ولی خان ولیؔ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز واپس چترال پہنچ گئے۔ جہاں اہلسنت والجماعت کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا جاوید الرحمن کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا۔ جس میں حافظ شمس النبی معاویہ، مفتی عبدالدیان، حاجی اکبر معاویہ، قاری خلیل احمد، حافظ محمد طارق، آفتاب احمدسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔ حافظ خوش ولی خان ولیؔنے اپنے مختصر خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت ؓ ہمارے ایمان کا جز ہے۔ ان کا دفاع ہر حال میں کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والے گستاخی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کارکنوں پر زور دیا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر سوشل میڈیا میں گستاخی اور گستاخ بلاگرز کے خلاف متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت محب وطن جماعت ہے لیکن گستاخوں کے خلاف احتجاج کرتی رہی گی۔ انہوں نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور گستاخ بلاگرز کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں امیر اہلسنت چترال نے سعودی عرب میں بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور آخر میں پاک سعودی پائیدار امن اور دونوں ملکوں کی اندرونی اور بیرونی شرور سے حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات