چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔
آج صبح جامعہ اسلامیہ البنات سنگور میں 22 طلبات کی صحت اچانک بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرکے طالبات کی عیادت کی اور ہسپتال انظامیہ کی طرف سے طالبات کی دیکھ بھال اور علاج پر اطمنان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جامعہ اسلامیہ البنات کے انتظامیہ اور آر آئی پولیس لائن انسپکٹر فضل رحیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔