خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس اور تحصیلدار / نائب تحصیلدار کی پوسٹوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کااعلان کردیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس اور تحصیلدار / نائب تحصیلدار کی پوسٹوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کااعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس آفیسر 2017-18 (اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ زون۔I) کے ابیلٹی ٹیسٹ 10۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن) میں منعقد کئے جائیں گے۔اسی طرح زون تھری کے لئے 11۔اپریل 2018 کو، (صرف ایوننگ سیشن میں)،زون چار کے لئے 12۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن)،زون پانچ کے لئے 13۔اپریل 2018 کو(صرف ایوننگ سیشن)،زون ٹو کیلئے 14۔اپریل 2018 کو (صرف ایوننگ سیشن) کو منعقد کئے جائیں گے جبکہ بورڈ آف ریونیو اینڈ عشر ڈیپارٹمنٹ میں تحصیلدار / نائب تحصیلدار 2017-18 زون ون کے لئے مذکورہ ایبلٹی ٹیسٹ 16۔اپریل 2018 کو (صرف ایوننگ سیشن) میں اورزورن چار اور پانچ کے لئے 19۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن)میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ زون ٹو کے لئے 17۔اپریل2018 کو (صرف ایوننگ سیشن)،زون تھری کے لئے 18۔اپریل 2018 (صرف ایوننگ سیشن) میں منعقد کئے جائیں گے۔جبکہ امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات مذکورہ امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے خیبر پختونخو پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹwww.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈکی جاسکتی ہیں۔ کسی امیدوار کو انفراد ی طورپر ایڈمشن لیٹر/رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔ تاہم اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ، ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے رول نمبر /امتحانی مرکز سے متعلق معلومات موصول نہ ہوں تو وہ ان نمبرات 091-9212976/091-9214131/091-9212897/091-9213750/091.9213563 (Ext: No. 1082) 091-9212688. پر کمیشن کے کمپیوٹر سیکشن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔