دروش(نما یندہ چترال میل) چترال پوسٹ اور سپر ینگ سٹار کلب کے اشتراک سے نیو جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ کا با قاعدہ آغاز منگل کی سہ پہر م”کرنل مراد اسٹیڈئم دروش“میں ہوا۔پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ضلعی سنیئر نائب صدر شہزادہ فیصل صلاح الدین افتتاحی میچ کے میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ فٹ بال کا افتتاحی میچ چمرکن اے اور سپر سٹار ایون کے مابین کھیلا گیا جسمیں چمرکن اے نے پنلٹی ککس پر کامیابی حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں ویلج ناظمین عمران الملک، وقار احمد، طارق عزیز، حاجی ناصر الدین، جمشید عالم، فخرعالم سمیت سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے افسران اور مقامی عمائدین موجود تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزادہ فیصل صلاح الدین نے کہا صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں جوکہ نوجوانوں میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے اور وہ نوجوانوں کی سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی طرف سے پر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ جشن بہاران میں ضلع بھر سے 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





