سینئر وزیر عاطف خان کی زیرصدارت شندور پولو فیسٹول کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور ( چترال میل رپورٹ )اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ،سیکرٹری اور جی ایم سیاحت،ڈی سی چترال سمیت دیگر اعلی حکام اور سینئر پولو کھلاڑیوں کی شرکت۔

پشاور:اجلاس میں رواں سال شندور فیسٹول ایک برینڈ کے طور پر متعارف کرنے کا فیصلہ۔

پشاور:فیسٹول کی تیاریوں کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

پشاور:کمیٹی دو ہفتوں میں شندور فیسٹول کو ایک برینڈ طور پر متعارف کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریگی۔

پشاور:اجلاس میں پڑوسی ممالک چائینہ،تاجکستان اور افغانستان سے بھی پولو کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور۔

پشاور: فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ سیاح راغب کئے جائینگے،عاطف خان

پشاور:فیسٹول کے دوران روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ چلانے کے لئے پی آئی اے سے بات کی جائیگی،عاطف خان

پشاور:سیاحوں کی آسانی کے لئے لواری ٹنل کو کھولا رکھا جائے گا،عاطف خان

پشاور:رواں سال پولو فیسٹول کیساتھ چترال کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائیگا،عاطف خان