مولانگاہ نگاہ کی وفات سے کھوارزبان وثقافت کوبہت نقصان پہنچاہے/شہزادہ تنویرالملک/یوسف شہزاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)مولانگاہ نگاہ کی وفات سے کھوارزبان وثقافت کوبہت نقصان پہنچاہے۔ یہ بات انجمن ترقی کھوارچترال کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک نے منگل کے روزانجمن کے مرکزی دفترمیں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مولانگاہ نگاہ ایک ماہرتعلیم،ممتازشاعر،ادیب،اورکئی کتابوں کے منصف تھے۔انہیں کھوارثقافت اورموسیقی والات موسیقی کے حوالے سے سندکی حیثیت حاصل تھی۔ان کی وفات سے انجمن ایک ممتازشاعراورادیب سے محروم ہوگئی ہے۔جس کی تدفی ممکن نہیں۔اجلاس میں مرحوم کی علمی ادبی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اورفیصلہ کیاگیاکہ مرحوم کی خدمات کے حوالے سے عنقریب خصوصی تقریب منعقدکی جائے گی۔اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔انجمن کے سابق صدرمحمدیوسف شہزاد،سینئرممبران گل مراد حسرت،پروفیسرممتازحسین،افضل اللہ افضل،صادق اللہ صادق،سیدنذیرحسین شاہ،اوردوسروں نے شرکت کیں۔